19 فروری، 2017، 1:26 PM

پاکستان اور افغان سرحد تیسرے دن بھی بند

پاکستان اور افغان سرحد تیسرے دن بھی بند

پاکستان میں جاری دہشت گردی کے حالیہ لہر اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر پاک افغان سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے حالیہ لہر اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر پاک افغان سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔ اطلاعات کےمطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبر ایجنسی میں واقع طور خم بارڈر مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے اور ہر قسم کی آمد و رفت بھی معطل ہے۔ طورخم گیٹ بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سیکڑوں مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ سرحد پر دونوں اطراف کے افراد  کی پیدل آمد ورفت بھی بند ہے۔

ادھر چمن میں باب دوستی کی بندش سے بھی جہاں دو طرفہ تجارت معطل ہے وہیں نیٹو سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی روک دی گئی ہے، سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور پیدل جانے والے افراد کو بھی سرحدپار کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغان شہریوں پر گولی چلانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

News ID 1870562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha